نئی دہلی،4/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج دعوی کیا کہ مرکز میں نریندر مودی کے زیرقیادت حکومت آنے کے بعد سے سری لنکائی بحریہ کی طرف سے ان کے آبی علاقے کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے لیے پکڑے گئے بھارتی ماہی گیروں کو نسبتا تیزی چھڑایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2017میں 251 ماہی گیروں کو سری لنکا سے رہا کروایا اور 42کشتیوں کوآزادکرایا گیاہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں سوال کے دوران اضافی سوالات کے جواب میں بتایاکہ مودی حکومت نے ماہی گیروں کے مسائل کو اعلی ترین سطح پر اٹھایا ہے۔ان میں مئی 2017میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سری لنکا کے دورے کے دوران ان کی وہاں کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایاگیا۔ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیاکہ مودی حکومت کے آنے کے بعد سری لنکائی بحریہ کی طرف سے ان پانی کے علاقے کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے لیے پکڑے گئے بھارتی ماہی گیروں کو نسبتاََتیزی سے چھڑایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2017میں 251ماہی گیروں کو سری لنکا سے رہا کروایا اور 42کشتیوں کو آزاد کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 31جولائی2017کے حالات کے مطابق سری لنکا کے حکام کی حراست میں بھارتی ماہی گیروں اور ان کی ماہی گیری کشتیاں کی تعداد بالترتیب 15اور 117ہے۔